خلیفہ مامون الرشید کے زمانے میں زمین کے محیط کی پیمائش عمل میں آئی جن کے نتائج کی درستگی آج کے ماہرین کے لیے حیران کن ہے۔ سورج اور چاند کی گردش، سورج گرہن، علم المیقات (Time Keeping) اور بہت سے سیاروں کے بارے میں غیر معمولی سائنسی معلومات بھی البیرونی جیسے نامور مسلم سائنسدان نے فراہم کی۔ مسلمانوں کی علم المیقات (Time Keeping) کے میدان میں خصوصی دلچسپی کی وجہ یہ تھی کہ اس علم کا تعلق براہ راست نمازوں اور روزوں کے معاملات سے تھا۔
مغرب کے دور جدید کی مشاہداتی فلکیات (Observational Astronomy) میں استعمال ہونے والا لفظ Almanac بھی عربی الاصل ہے۔ اس کی عربی اصل المناخ (موسم) ہے۔ یہ نظام بھی اصلاً مسلمان سائنسدانوں نے ایجاد کیا تھا۔
علم ہئیت اور فلکیات (Astronomy) اور علوم نجوم (Astrology) کے ضمن میں اندلسی مسلمان سائنسدانوں میں اگرچہ علی بن خلاق اندلسی اور مظفرالدین طوسی کی خدمات بڑی تاریخی اہمیت کی حامل ہیں، مگر ان سے بھی بہت پہلے تیسری صدی ہجری میں قرطبہ (Cordoba)کے عظیم سائنسدان ”عباس بن فرناس“ نے اپنے گھر میں ایک کمرہ تیار کر رکھا تھا جو دور جدید کی سیارہ گارہ (Planetarium) کی بنیاد بنا۔ اس میں ستارے، بادل اور بجلی کی گرج چمک جیسے مظاہرِ فطرت کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا تھا۔ عباس بن فرناس وہ عظیم سائنسدان ہے جس نے دنیا کا سب سے پہلا ہوائی جہاز بناکر اڑایا۔ بعد ازاں البیرونی (Al-berouni) اور ازرقیل (Azarquiel) وغیرہ نے (Equatorail Instruments) کو وضع کیا اور ترقی دی۔
اس طرح قبلہ کے تعین اور چاند اور سورج گرہن (Lunar and Solar Eclipses) کو قبل از وقت دریافت کرنے، حتیٰ کہ چاند کی گردش کا مکمل حساب معلوم کرنے کا نظام بھی البطانی ابن یونس اور ازرقیل جیسے مسلم سائنسدانوں نے وضع کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے (Toledan Astronomical Tables) مرتب کیے۔
حساب، الجبرا، جیومیٹری (Mathematics, Algebra, Geometry) کے میدان میں الخوارزمی، مؤسسین علم میں سے ایک ہیں۔ حساب میں Algorism یا Algorithm کا لفظ الخوارزمی (Al-Khw ar izi mi) کے نام سے ہی ماخوذ ہے۔ ان کی کتاب (الجبر و المقابلہ) سولہویں صدی عیسوی تک یورپ کی یونیورسٹیوں میں بنیادی نصاب (Text Book) کے طور پر پڑھائی جاتی رہی اور اسی سے مغرب میں الجبرا متعارف ہوا۔ اس کتاب میں تفرق کی معکوس (Intergration) امر مساوات (Equation) کی آٹھ سو سے زائد مثالیں دی گئی تھیں۔ اس طرح صفر (Zero) کا تصور مغرب میں متعارف ہونے سے کم از کم 250 سال قبل عرب مسلمانوں میں متعارف تھا۔ ابوالوفاء، الکندی، ثابت بن القراء، الفارابی، عمر خیام، نصیرالدین طوسی، ابن البناء المراکشی، ابن حمزہ المغربی، ابوالکامل المصری اور ابراہیم بن سنان وغیرہ کی خدمات Arithmetic ،Algebra، Geometry اور Trigonometry وغیرہ کی خدمات کی حامل ہیں. حتیٰ کہ ان مسلمان ماہرین نے باقاعدہ اصولوں کے ذریعے Optics اور Mechanics کو بھی خوب ترقی دی۔
طبعیات، میکنیات اور حرکیات (Physics, Mechanics, Dynamic)
ابن سینا، الکندی، نصیرالدین طوسی اور ملا صدرہ کی طبعیات کی خدمات ابتدائی طور پر بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ بعد ازاں محمد بن زکریا، البیرونی اور ابوالبرکات البغدادی نے اسے مزید ترقی دی۔ الرازی نے علم التخلیقات میں (Cosmology) کو خاصا فروغ دیا۔ حرکت (Motion) اور سستی رفتار (Velocity) کی نسبت البغدادی اور ملا صدرہ کے نظریات و تحقیقات آج کے سائنسدانوں کے لیے بھی باعث حیرت ہے۔ پھر ابن الہیثم نے Attraction, Capillary, Gravitation, Velocities, Time, Space, Weight, Measurement, Atmosphere, Denisty جیسے موضوعات اور تصورات کی نسبت بنیادی مواد فراہم کرکے طبعیات (Physics) کے دامن کو علم سے بھردیا۔ اسی طرح Mechanics اور Dynamics کے باب میں بھی ابن سینا اور ملا صدرہ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
علم بصریات Optics
بصریات Optics کے میدان میں تو اسلامی سائنسی تاریخ کو غیر معمولی عظمت حاصل ہے۔ ابن الہیثم کی معرکۃ الآراء کتاب (On Optics) آج اپنے لاطینی ترجمے کے ذریعہ زندہ ہے۔ انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ Lense کی Magnifying Power کو دریافت کیا اور اس تحقیق نے Megnifying Lense کے نظریہ کو انسان کے قریب تر کردیا۔ ابن الہیثم نے ہی یونانی نظریہ بصارت Nature of Vision کو رد کرکے دنیا کو جدید نظریہ بصارت سے روشناس کرایا اور ثابت کیا کہ روشنی کی شعاعیں Rays آنکھوں سے پیدا نہیں ہوتیں بلکہ بیرونی اجسام (External Objects) کی طرف سے آتی ہیں۔ انہوں نے پردہ بصارت (Retina) کی حقیقت پر صحیح طریقہ سے بحث کی اور اس کا Optic nerve اور دماغ Brain کے ساتھ باہمی تعلق واضح کیا۔ مزید برآں ان کا نام Velocities Light، Lense، Observation، Astronomical، Meterology اور camera وغیرہ پرتاسیسی شان حامل ہے۔
بے ہوشی کا نظام (Anaesthesia)
علی بن عیسیٰ تاریخ عالم میں پہلا سائنسدان تھا جس نے سرجری سے پہلے مریض کو بے ہوش و بے حس کرنے کے طریقے تجویز کئے۔ اندلس کا نامور سرجن ابوالقاسم الزہراوی بھی آپریشن سے قبل مریض کو بے ہوشی کی دوا دینے سے بخوبی آگاہ تھا۔
علم الکیمیا (Chemistry)
علم الکیمیا کے باب میں خالد بن یزید 704ء اور امام جعفر صادق رضی اللہ عنہما 765ء کی شخصیات بانی اور مؤسس کی حیثیت سے پہچانی جاتی ہیں۔ نامور مسلم سائنسدان جابر بن حیان 776ء امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ ہی کا شاگرد تھا، جس نے کیمسٹری کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے۔

...................................................................................................................................
....................................................................................................................................................................
0 comments:
Post a Comment